بلاول کا تقریر کے بعد قومی اسمبلی سے بھاگنا شرمناک، جواب بھی سنتے: فیاض الحسن

بلاول کا تقریر کے بعد قومی اسمبلی سے بھاگنا شرمناک، جواب بھی سنتے: فیاض الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ بلاول نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں محلے کے گھروں کی گھنٹیا ں بجا کربھاگنے والے بچوں جیسی حرکت کی۔ بلاول زرداری کا تقریر کے بعد کورم کی نشاندہی کر کے بھاگ جانا انتہائی شرمناک ہے، بلاول نے محلے کے اس کج روبچے جیسی حرکت کی جو گھروں کی گھنٹیاں بجا کر بھاگ جائے۔ اپنے ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول اپنی رٹی رٹائی اور لکھی لکھائی تقریر کے جواب میں مراد سعید کی تقریر برداشت نہیں کرسکتے۔ مراد سعید کے کھڑے ہوتے ہی بلاول اپنے ہوش و حواس کھو کر اسمبلی فلور سے غائب ہو جاتے ہیں۔مراد سعید اب بلاول زرداری کی چھیڑ بن چکے ہیں۔ پارلیمانی جمہوریت میں اپوزیشن تنقید کرنے کے ساتھ حکومتی بینچوں کی بات بھی سنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی ایٹمی پروگرام کی سیکیورٹی میں بہتری آئی ہے جس کے باعث این ٹی آئی انڈیکس نے پاکستانی ایٹمی پروگرام کو محفوظ ترین قرار دیا ہے۔ حکومت ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہائیڈل پاور بڑھانے پر کام کررہی ہے،اس وقت بھاشا،مہمند،آزادپتن،داسوفیزون اور تربیلا ڈیم ایکسٹینشن پر کام جاری ہے۔پی ٹی آئی ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے سستے ذرائع پر کام کررہی ہے۔
فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -