حج 2020ء، آج سے حرم شریف میں عازمین حج کی آمد شروع ہوگی

حج 2020ء، آج سے حرم شریف میں عازمین حج کی آمد شروع ہوگی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج 2020ء کیلئے آج سے حرم شریف میں عازمین حج کی آمد شروع ہوگی، طواف گراؤنڈ فلور پرایس او پیز کی پابندی کے ساتھ ہو سکے گا۔ غلاف کعبہ اور حجر اسود کو چومنے کی پابندی برقرار رہے گی۔ باب عبدالعزیز بھی آج حاجیوں کی آمد و رفت کے لئے کھل جائے گا۔ عازمین عام افراد سے مل نہیں سکیں گے۔ مخصوص ٹرانسپورٹ کے علاوہ اور کوئی ٹرانسپورٹ استعمال نہیں ہو سکے گی۔محدود حج 2020ء کی سعادت کے لئے زیادہ تر ان افراد کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جو کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیں۔ ان میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف،سیکیورٹی ایجنسی،فوج اور پولیس کے ذمہ داران اور اہلکار شامل ہیں۔ خانہ کعبہ کے گرد مخصوص حصار قائم کر دیا گیا ہے مخصوص فاصلے کے ساتھ خانہ کعبہ کے اطراف میں ایس او پیزکے مطابق طواف کرسکیں گے۔

حج شروع

مزید :

صفحہ اول -