چین توقعات پر پورا نہیں اترا،وقت آ گیا امریکہ اس کیساتھ مختلف اور سخت رویہ اپنائے، مائیک پومپیو
واشنگٹن ( بیوروچیف) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بار پھر چین کو نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے اب وقت آ گیا امریکہ اس کیساتھ مختلف اور سخت رویہ اپنائے۔ انہوں نے یہ تبصرہ یورپی ممالک کے دورے سے واپسی پر کیلیفورنیا ریاست کے شہر یوریالنڈا میں نکسن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا امریکہ اور چین کے تعلقات گزشتہ پچاس برس کے عرصے میں زیادہ تر معمول پر ہی رہے ہیں لیکن چند سالوں سے تجارتی معاملات، کورونا وائرس کے آغاز اور پھیلاؤ کے حقائق کو چھپانے سے چین نے ان تعلقات کو خراب کرنا شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے جس نکسن فاؤنڈیشن سے وزیر خارجہ پومپیو خطاب کر رہے تھے وہ سابق صدر رچرڈ نکسن سے موسوم کی گئی تھی جس کے دوران انہوں نے چیئرمین ماؤ زے تنگ اور وزیراعظم چو این لائی سے ملاقاتیں کر کے امریکہ اور یورپ کیساتھ قریبی تعلقات کا آغاز کیا تھا، ما ئیک پومپیو نے اپنے خطاب میں اس امر پر افسوس ظاہر کیا کہ سابق صدر نکسن نے جس توقع کیساتھ چین کیساتھ اچھے تعلقات کی بنیاد ڈالی تھی چین اس پر پورا نہیں اترا۔
مائیک پومپیو