کلبھوشن کا معاملہ مسلم لیگ(ن) نہیں بھارت سلامتی کونسل میں لے گیا تھا،فواد
اسلام آ باد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کلبھوشن کا معاملہ مسلم لیگ (ن) نہیں بلکہ بھارتی حکومت سلامتی کونسل میں لے گئی اور نہ ہی پاکستان نے آئی سی جے کادائرہ کار تسلیم کیا تھا، ماضی میں کچھ سیاسی تلخیاں ہوئیں جو اب نہیں ہونی چاہئیں،کوئی بھی سیاستدان غدار نہیں سب محب وطن ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کلبھوشن جب گرفتار ہوا تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی تاہم یہ بات کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت میں لے کر نہیں گیا تھا بلکہ بھارت گیا اور نہ ہی پاکستان نے آئی سی جے کا دائرہ کار تسلیم کیا تھا،بھارت کے مطالبات تھے کہ پاکستان کلبھوشن کو آزاد کرے اور ہمیں واپس کرے جہاں تک قونصل رسائی کا تعلق ہے یا اپیل کا حق دینے کا تو یہ عالمی قوانین کے تحت کیا جارہا ہے۔
فواد