سپریم کورٹ نے درست قراردیا نیب کے افسران غیر تربیت یافتہ ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے سپریم کورٹ نے درست ہی قرار دیا نیب کے افسران غیر تربیت یافتہ ہیں کیونکہ نیب کے افسران پہلے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے لوگوں کواٹھاتے ہیں پھر اس کے بعد ان پر کوئی کیس ڈھونڈ کر ڈالنے کی کوشش کر تے ہیں اور پھر اس کے بھی کہیں بعد وہ اس کی تفتیش کاآغاز کرتے ہیں حالانکہ ایسا کہیں بھی نہیں ہوتا کہ جس پر محض کوئی الزام ہی کیوں نہ ہو اور اس کو بغیر کسی تفتیش کے آپ نیب کی جیل میں بند کردیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے کام کے طریقہ کار پر سپریم کورٹ نے بھی سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے حالانکہ اپوزیشن جماعتیں بھی پہلے دن سے یہی کہہ رہی ہیں نیب محض حکومتی ایماء پر اپوزیشن کو دبانے میں مصروف ہے جس کی وجہ سے یہ ادارہ اپنی ساکھ کھو چکا ہے اس لئے اس کو بند کرنا ہی ملکی مفاد میں ہو گا۔
ایم زبیر