جمہوریت اور میڈیا کی آزادی پر حملے قبول نہیں، بلاول بھٹوزرداری

  جمہوریت اور میڈیا کی آزادی پر حملے قبول نہیں، بلاول بھٹوزرداری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارہ کہو میں صحافی مطیع اللہ جان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔بلاول بھٹو نے اس موقع پر سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں میڈیا کی آزادی کیلئے جنگ لڑی ہے، ہم جمہوریت اور پریس کی آزادی پر ایسے حملے قبول نہیں کرتے۔ جو صحافی حکومت پرتنقید کرے اسے نوکری سے نکلوادینا افسوسناک ہے، مطیع اللہ جان کا واقعہ ہمارے آئین اور انسانی حقوق کے خلاف ہے، جب تک آئین اور انسانی حقوق کا تحفظ نہیں ہوگا مسائل نہیں حل ہوں گے۔ اگر آج یہ مطیع اللہ جان کے ساتھ ہوسکتا ہے کل یہ آپ کے اور میرے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -