راولپنڈی، خاندانی دشمنی پر فائرنگ، خواتین، بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق
راولپنڈی(آئی این پی) راولپنڈی کے علاقے چونترہ کے علاقے میال گاؤں میں خاندانی دشمنی پر فائرنگ کا اندوہناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی مطابق راولپنڈی کے گاؤں میال میں خاندانی دشمنی پر ایک فریق نے دوسرے کے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے زخمی ہوئے۔علاقہ مکینوں نے فائرنگ سے متاثر ہونے والے افراد کو ریسکیو 1122 کے ذریعیہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے دس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مخالفین نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔
10افراد جاں بحق