2020 ء، کورونا سال کے تمام بڑے ایونٹس ملتوی کرنے کا سبب بنا

2020 ء، کورونا سال کے تمام بڑے ایونٹس ملتوی کرنے کا سبب بنا

  

لاہور(افضل افتخار)2020 ء پور ی دنیا میں کھیلوں کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہوا کھیلوں کا کوئی ایسا ایونٹ نہیں جو کورونا کی وجہ سے ملتوی یا منسوخ نہ کیا گیا ہوں وائرس نے مالی طور پر جو نقصان پہنچایا اس کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا فروری سے شروع اس وباء کے باعث اب تک اس سال منعقدہ ایونٹس کو ملتوی کرنے کا سلسلہ جاری ہے کرکٹ کی بات کی جائے تو اس سال کھیلے جانے والا سب سے بڑا ایونٹ ٹی20 ورلڈ کپ ملتوی کیا گیا جبکہ اس کے علاوہ ایشیاء کپ بھی منسوخ کردیا گیا اس کے علاوہ ٹیموں کے ایک دوسرے ممالک کے دورے الگ ہیں جن کو اس وباء نے منسوخ کروایا اسی طرح سے فٹبال کے کئی ایونٹس ملتوی ہوئے اور ٹینس اور ہاکی کے ملکی و غیر ملکی ایونٹس بھی اس وباء کا نشانہ بنے اور ان کو ملتوی کردیا گیا کھیلوں کی تاریخ میں یہ پہلا ایسا سال ہے جب اتنی بڑی تعداد میں کھیلوں کی سر گر میوں کو ختم کردیا گیا اس سے قبل کھیلوں کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -