شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

  شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے شہری علی نواز عرف بھولا کی درخواست ضمانت ان دلائل کی بنیاد پر مسترد کردی کہ وہ عادی مجرم اور علاقے کا بدمعاش ہے،مسٹر جسٹس چودھری مشتاق احمد کے روبرو درخواست گزار علی نواز عرف بھولا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسے جھوٹے مقدمہ میں بدنیتی سے ملوث کیا گیا،دوسری طرف مضروب حسن نواز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے معموتلخ کلامی پر حسن نواز پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،ملزم علی نواز عرف بھولا عادی مجرم اور فتح گڑھ کے علاقہ کا بدمعاش ہے،وہ قتل کیس میں 8سال جیل کاٹ چکا ہے،وہ ضمانت پر رہائی کا مستحق نہیں،عدالت نے مضروب اور استغاثہ کے وکلاء کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے علی نواز عرف بھولا کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

درخواست ضمانت مسترد

مزید :

صفحہ آخر -