این او سی کے بغیر سرجیکل آلات درآمدکرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پرحکومت سے جواب طلب

این او سی کے بغیر سرجیکل آلات درآمدکرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پرحکومت سے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ڈریپ کے این او سی کے بغیر سرجیکل آلات درآمدکرنے پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پروفاقی حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے درخواست گزار کمپنی کیونٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے حق میں عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ڈریپ کودرخواست گزار کمپنی کے درآمد کے معاملات میں مداخلت سے روک دیا،درخواست گزار کمپنی کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ یہ رجسٹرڈ کمپنی ہے اور قواعد و ضوابط کے تحت سرجیکل ماسک اور دیگر آلات بیرون ملک سے منگوا کر ملک بھر میں فروخت کرتی ہے،اب ڈریپ نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے میڈیکل آلات کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے اورمیڈیکل ڈ یواسز کی ایمپورٹ سے قبل ڈریپ سے این او سی لینا ضروری قرار دے دیا ہے،ایسا کیا جانا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،ڈریپ کوان کے بزنس میں مداخلت کا اختیارنہیں،ڈریپ کی غیر قانونی مداخلت کو کالعدم قراردیا جائے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -