کراچی کے لوگ تکلیف میں ہیں، کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہوناچاہیے: سند ھ ہائیکورٹ

        کراچی کے لوگ تکلیف میں ہیں، کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہوناچاہیے: سند ھ ...

  

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین نے کہا ہے کہ کے الیکٹر ک کا لائسنس معطل ہونا چاہیے، کراچی کے لوگ اس ادارے کی وجہ سے تکلیف میں ہیں۔لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ کے الیکٹرک کی انتظامیہ اور وکلا پر برہم ہو گئی۔عدالتِ عالیہ نے کنڈے ہٹانے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے 25 اگست کو کے الیکٹرک سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔جسٹس خادم حسین شیخ نے کہا کہ شہر میں تو اب بھی کنڈے لگے ہیں، لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ کئی علاقے ایسے جہاں ہماری ٹیمیں نہیں جا سکتیں، بعض علاقوں میں کنڈے ہٹانے کے بعد لوگ دوبارہ لگا لیتے ہیں۔

کے الیکٹرک

مزید :

صفحہ آخر -