انصاف کی جلد فراہمی کیلئے وفاقی محتسب کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے: صدر عارف علوی
اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انصاف کی جلد فراہمی کیلئے وفاقی محتسب ادارے کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے یہ بات وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی ملاقات میں وفاقی محتسب نے صدر عارف علوی کو محفوظ کام کی جگہیں بنانے میں ادارے کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جلد انصاف فراہم کیا اور 93 فیصد رجسٹرڈ مقدمات نمٹائے جاچکے ہیں محتسب نے سیمینارز اور پریس کانفرنسوں کے انعقاد سے آگاہی پیدا کی اس موقع پر صدر عارف علوی نے لوگوں کو تیز اور سستے انصاف کی فراہمی میں ادارے کے کردار کو سراہا صدر کا کہناتھاکہ انصاف کی جلد فراہمی کیلئے ادارے کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ لوگوں میں محتسب کے کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔
صدر عارف علوی