عمدہ حکمت عملی پاکستان کو انگلینڈ سے جتواسکتی ہے، عبدالرزاق

عمدہ حکمت عملی پاکستان کو انگلینڈ سے جتواسکتی ہے، عبدالرزاق

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اچھی حکمت عملی اور محنت سے کھیلے تو انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرسکتی ہے ٹیم کو بہترین کوچز کی خدمات حاصل ہے جس سے کھلاڑیوں کو بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں متوازن کھلاڑی ہیں جو عمدہ پرفارمنس دکھاسکتے ہیں رزاق نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کا بغور جائزہ لیکر انگلش ٹیم کی خامیوں کا جائزہ لینا چاہئیے ٹیم انگلش ماحول میں ایڈجسٹ ہوگئی ہے جو بہت خوش آئند بات ہے انہوں نے مزید کہا کہ تماشائیوں کے نہ ہونے سے زیادہ نقصان انگلینڈ کی ٹیم کو ہوگا اس لئے پاکستانی کھلاڑیوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے امید ہے کہ کھلاڑی شائقین کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے سرانجام دے گا۔

۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -