آن لائن چیس چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

آن لائن چیس چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل چیس فیڈریشن (فیڈے) کے زیراہتمام اولمپیڈ آن لائن چیس چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی، گذشتہ روز پاکستا ن چیس فیڈریشن کے ترجمان و نائب صدر امین ملک نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں تیاری کے سلسلہ میں پاکستانی کھلاڑی بھی تربیت میں مصروف ہیں، چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے دو سو سے زائد ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

جبکہ چیمپئن شپ میں پاکستان کی دو ٹیمیں اے اور بی کے نام سے حصہ لیں گی اور ہر ٹیم چھ، چھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، جن میں مرد اور خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں، جن میں سنیئر کیٹگریز اور انڈر۔20 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹیم اے میں مرد کھلاڑیوں میں سلیمان علی خان اور یوسف عظیم، خواتین میں نور فاطمہ رشید اور تسنیم احمد جبکہ انڈر۔20 کے ایونٹ میں مومن فیضان اور مہک گل شامل ہیں جبکہ منیجر کے فرائض سعدیہ قریشی انجام دیں گی۔ ٹیم بی میں مردوں میں اسد اللہ خان اور نثار احمد، خواتین میں توبہ فاروق اور انم انجم کھوکھر جبکہ انڈر۔20 کے ایونٹ میں جنید سہیل اور ملیحہ علی حصہ لیں گی جبکہ منیجر کے فرائض امین ملک انجام دیں گے۔ امین ملک نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر گذشتہ ہفتے کھیلی گئی آن لائن قومی چیس چیمپئن شپ میں کیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -