عید کے بعد ن لیگ حکومت کیخلاف سڑکوں پر ہو گی، میاں جاوید لطیف
اسلام آ باد (آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عید کے ن مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہو گی۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دو مختلف نظریات کی جماعتیں ہیں لیکن ماضی میں بھی دونوں جماعتوں نے مل کر کام کیا ہے۔ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دو سالوں میں اپوزیشن کو کمزور کرنے کے لیے مقدمات بنائے۔ انہوں نے کہا کہ عید کیبعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ رہے ہیں، سڑکوں پر آنے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کر چکی، اے پی سی میں طریقہ کار پر بات ہو گی۔
میاں جاوید لطیف