کراچی،مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا

  کراچی،مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں دن اور رات میں پانچ، پانچ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ لیاری، کیماڑی، سکندر آباد، شیریں جناح کالونی میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر ملیر سٹی کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی کی بندش کا دورانیہ 10 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔شہریوں کا شکوہ ہے کہ کے الیکٹرک فالٹ اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر بجلی بند کر رہی ہے۔

لوڈ شیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -