مائیک ٹائیسن 15سال بعد رِنگ میں واپسی کیلئے تیار
نیویارک(آئی این پی)سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائیسن کی 15سال بعد رِنگ میں واپسی، 54سالہ مائیک ٹائیسن نے 51سالہ رائے جونز جونیئر کے مدمقابل آنے کا اعلان کیا ہے۔مائیک ٹائیسن اور رائے جونز جونیئر کے درمیان باکسنگ مقابلہ 12ستمبرکو ہوگا۔ٹائیسن نے مقابلے کے شاندار ہونے کی توقع ظاہر کر دی ہے اور کہا ہے کہ وہ حریف کو شکست سے دوچار کریں گے۔واضح رہے کہ مائیک ٹائیسن نے 2005 میں باکسنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔