ن لیگ کا ملک میں گندم اور آٹے کے سنگین بحران پر شدید احتجاج

ن لیگ کا ملک میں گندم اور آٹے کے سنگین بحران پر شدید احتجاج

  

اسلام آ باد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں آٹے اور گندم کے سنگین بحران پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوائی، چینی، پٹرول چور مافیا اب وزیراعظم کی سربراہی میں عوام کا آٹا چوری کر رہا ہے، حکومت کی چوری کی نیت، نااہلی، نالائقی اور بدانتظامی کی وجہ سے بد ترین آٹا بحران آ نہیں رہا آ چکا ہے،عمران خان مافیا حکومت ملک میں فوڈ سکیورٹی کا بحران پیدا کرکے قومی سلامتی سے کھیل رہی ہے،زرعی ملک میں گندم کی فصل کے بعد آٹے گندم کا بحران کرپشن، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور عوام دشمنی کی انتہا ہے،مافیا حکومت کسان سے 1400 روپے خریدکرعوام کو 2100 روپے من گندم بیچ رہی ہے۔بد نیت اور عوام دشمن حکومت کی وجہ سے ملک کے ہر شعبہ میں برکت ختم ہو گئی ہے۔

مریم اورنگزیب

.

مزید :

صفحہ آخر -