کراچی: مسلح افراد قربانی کے بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ کر فرار

کراچی: مسلح افراد قربانی کے بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکھن میں 5مسلح ملزمان نے قربانی کے بکروں سے بھرا ٹرک لوٹا اور باآسانی فرار ہوگئے، مزدا ٹرک میں بیوپاریوں کے67بکرے موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد بکروں سے بھرا ہوا ٹرک لوٹ کر لے گئے، بکروں کے بیوپاری ڈاکوں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے سکھن تھانے پہنچ گئے۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے پہلے ہمیں اسلحے کے زور پر روکا اور رسیوں سے باندھ دیا، لوٹے گئے ٹرک میں 67 جانور موجود تھے، بکروں کی مالیت40لاکھ روپے سے زائد ہے۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے ٹرک لے جانے کے بعد اسے نامعلوم مقام پر خالی کیا اور وہاں سے چلے گئے، سکھن پولیس کو سہراب گوٹھ کے قریب خالی ٹرک کھڑا ملا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سرجانی ٹاؤن میں 7 ڈاکوؤں نے بھینس کالونی کی غیرقانونی مویشی منڈی میں اسلحہ کے زور پر 8 سے 10 بیوپاریوں کو یرغمال بنایا اور ان سے 5 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لی۔دوسری جانب ناردرن بائی پاس سے بھی قربانی کے جانوروں کی چوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ملزمان کے قبضے سے چوری کے 14 بکرے بھی ملے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -