گجرات جیل میں عمر قید کے 101سالہ قیدی کی رہائی کی اپیل

گجرات جیل میں عمر قید کے 101سالہ قیدی کی رہائی کی اپیل

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے علاقے گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں عمرقید کاٹنے والے 101 سالہ قیدی مہدی خان نیجیل سپرنٹنڈنٹ، پنجاب جیل خانہ جات کے انسپکٹرجنرل مرزا شاہ سلیم بیگ اور پنجاب حکومت سے فوری رہائی کی اپیل کردی۔مہدی خان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ان کی بینائی ختم ہوگئی ہے اور ٹھیک طرح سے چلنے سے بھی قاصر ہیں اور معمولات زندگی کے لیے انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ مہدی خان کو 2006 میں قتل کے مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی، بعد ازاں 2009 میں ٹرائل کورٹ نے انہیں بری کیا تھا لیکن مخالف فریق نے فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر

تھا۔مہدی خان کو 2019 میں لاہور ہائی کورٹ نے اس وقت عمر قید کی سز سنائی تھی جب وہ اپنی زندگی کے 100 سال مکمل کرچکے تھے۔بعد ازاں انہیں جیل منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ سزا کاٹ رہے ہیں۔

قیدی کی رہائی

مزید :

صفحہ آخر -