گورنر چوہدری سرور سے مونس الٰہی کی ملاقات،اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق

        گورنر چوہدری سرور سے مونس الٰہی کی ملاقات،اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر ہاؤس میں چودھری محمد سرور اور مونس الہیٰ کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے اتحادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے کہا کہ اپوزیشن کا حکومتی اتحاد میں دراڑیں دیکھنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا جبکہ مونس الہی نے کہا کہ چاہتے ہیں اتحادی حکومت احسن انداز سے عوامی مسائل کو حل کرے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ معاملات احسن انداز سے چل رہے ہیں۔ (ق) لیگ سمیت اتحادی جماعتیں حکومت کو مکمل سپورٹ کر رہی ہیں۔ عام انتخابات 2023ء میں ہی ہوں گے، اپوزیشن انتظار کرے۔چودھری مونس الہیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) عوامی ریلیف اور خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -