انشا اللہ عیدالاضحی کے بعد ریسٹورنٹس کھول دیں گے، بشارت راجہ

  انشا اللہ عیدالاضحی کے بعد ریسٹورنٹس کھول دیں گے، بشارت راجہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کے وزیر قانون بشارت راجہ نے کہا ہے کہ انشا اللہ عید کے بعد ریسٹورنٹس کھول دیں گے، اس امر کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز بل ٹاور ہوٹل مالکان وساطت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ بشارت نے کہا کہ ریسٹورنٹ انڈسٹری کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔ حکومت ایس اوپیز پر عملدر آمد کیساتھ ہر کاروبار کو کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر قانون کو ایس اوپیز پر عملدر آمد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر راجہ بشارت نے کہا حکومت کو اس بات کا ادراک ہے کہ ریسٹورنٹ انڈسٹری کورونا کی وجہ سے کس حد تک متاثر ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ عید کے بعد ریسٹورنٹس ایس او پیز کے تحت کھولنے کے حوالے سے اچھی خبر دیں گے۔

بشارت راجہ

مزید :

صفحہ آخر -