مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہیں، علی محمد خان

مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہیں، علی محمد خان

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہیں۔ بھارت نے آسیہ اندرابی سمیت حریت رہنماں کو قید کر رکھا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پانچ اگست کے دن سینیٹ کا مکمل اجلاس مقبوضہ کشمیر سے متعلق ہوگا، مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہیں۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان کو آئسولیٹ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن دشمن ناکام رہے۔وفاقی وزیر نے احساس پروگرام کے حوالے سے کہا کہ احساس پروگرام میں غریب عوام کی مدد اور ریلیف دیا گیا، احساس پروگرام میں سندھ کا حصہ 20 سے 23 فیصد تھا ہم نے 33 فیصد کیا۔وزیر پارلیمانی امورنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہلا رضا نے اعتراف کیا احساس پروگرام میں 10 فیصد سندھ کو زیادہ دیا۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں حکومت کا 13 واں سال چل رہا ہے گورنننس دیکھ لیں، پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت 12 سال میں پانی کا مسئلہ حل نہیں کرسکی اور شہلا رضا نے سندھ میں غربت بڑھنے کا اعتراف بھی کیا۔

علی محمد خان

مزید :

صفحہ آخر -