نئی دہلی، کورونا مریض کی ساتھی مریضہ سے بداخلاقی کی کوشش

نئی دہلی، کورونا مریض کی ساتھی مریضہ سے بداخلاقی کی کوشش

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) قرنطینہ سینٹر میں زیر علاج کورونا کے مریض نوجوان نے ساتھی مریضہ کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا جہاں کورونا وائرس میں مبتلا 14 سالہ لڑکی کو چتر پور کے قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا تھا اور اسے وہاں کورونا کے ہی مریض نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی پولیس کے مطابق چند روز قبل یہ واقعہ رات کے اوقات میں اس وقت پیش آیا جب لڑکی واش روم گئی پولیس کا بتانا ہے کہ کورونا کے مریض ملزم اور متاثرہ لڑکی کو قرنطینہ سینٹر میں ایک ہی جگہ ان کے رشتے داروں کے ساتھ رکھا گیا تھا اور واقعہ کے بعد لڑکی نے اپنے رشتے دار کو اس بارے میں آگاہ کیا پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک نوجوان نے اسے بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جبکہ اس کا ساتھی موبائل فون سے اس واقعے کی ویڈیو بنارہا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -