وزیرقانون کو کلبھوشن کا کیس لڑنے کیلئے پھر مستعفی ہونا پڑے گا، ناصر حسین

وزیرقانون کو کلبھوشن کا کیس لڑنے کیلئے پھر مستعفی ہونا پڑے گا، ناصر حسین

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے فروغ نسیم کی حلف برداری پر ردعمل میں کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ تیسری بار حلف اٹھانے والے وزیرقانون کو کلبھوشن کا کیس لڑنے کے لیے پھر مستعفی ہونا پڑے گا۔ ہم سندھ کارڈ نہیں سندھ کاز کی بات کررہے ہیں، بلاول غلط پالیسیوں کے خلاف بات کرتے ہیں تو ان کوآگ لگتی ہے، وزیراعظم اپنے متعلق سوالات کا خود جواب دیں لیکن سیاسی بونے اور مسخرے سامنے لائے جاتے ہیں جو سندھ کی عظیم ثقافت پر حملے کرتے ہیں۔ناصر حسین شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور پالیسیوں کے خلاف ضابطہ کار پر عمل کرتے ہوئے احتجاج کریں گے۔

ناصر حسین شاہ

مزید :

صفحہ آخر -