ثقافتی نشست ”کچھ یادیں،کچھ باتیں“پرآن لائن سیمینار

  ثقافتی نشست ”کچھ یادیں،کچھ باتیں“پرآن لائن سیمینار

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے اپنی ماہانہ ادبی و ثقافتی نشست ”کچھ یادیں،کچھ باتیں“پرآن لائن سیمینار کا انعقاد کیا۔جس میں معروف دانشور ڈاکٹر عارفہ سیدہ نے اپنے بیتے دنوں کے تجربات و مشاہدات ناظرین کے ساتھ شیئر کئے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان،اردو اور لاہور تین عشق ہیں،اردو نے مجھے تہذیبی،فکری ورثہ بخشا،کتاب کا عشق کبھی دل سے نہیں اترا،عمر بھر طالب علم رہنے کے شوق نے استاد بنا دیا، اساتذہ نے دوسروں کیلئے جینا سکھایا،زندگی فرمائشوں کی فہرست نہیں،اپنے آپ سے سچ بولنا جھوٹ سے بچاتا ہے،فیض احمد فیض عزت و احترام،پیارو محبت کی مجسم تصویر تھے،زبان کی تربیت میں ریڈیوپاکستان کاکلیدی کردار ہے،عید پر وہ سب کھاتے جس سے گھر والے منع کرتے،جو عیدی ملتی اس سے کتابیں خریدتے۔انھوں نے ویبنار کے انعقاد پر چیئرپرسن بور ڈ آف گورنز الحمرا منیزہ ہاشمی کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کی ماڈریٹر سمیرا خلیل نے نشست کو احسن انداز میں آگے بڑھایا۔یہ پروگرام الحمرا آرٹس کونسل کے فیس بک پیج پر براہ راست نشر کیا گیا جس کو ناظرین کی بڑی تعدا دنے دیکھا اور بے حد پسند کیا۔

مزید :

کلچر -