شعبہ سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح، اقدامات جار ی،اسد قیصر
اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کیساتھ ملکر سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،حکو مت ہوٹل ریسٹورنٹس،میرج ہالز اور دیگر کاروباروں کی بحالی کے پر غور کر رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اورمیرج ہالز ایسوسی ایشن کے ملاقات کرنیوالے وفد سے کیا۔وفد کے شرکاء نے سپیکر کو، کورونا وائرس وباء کے باعث گزشتہ 4ماہ سے ملک بھر میں ہوٹلز اور میرج ہالز کی بند ش کے باعث ہونیوالے معاشی نقصانات سے آ گاہ کیا،اورکہا شعبے کی بندش سے مالکان ہی نہیں ہزاروں وابستہ افراد کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے، شعبہ فوری بحال کیا جائے۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کورونا وباء سے صرف پا کستان نہیں بلکہ دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی۔ حکومت نے اس وباء کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر انتہائی مجبوری میں ہوٹل اور دیگر کاروباروں پر پابندی لگائی ہے،حکومت اس سے متعلق سنجیدگی سے اس شعبے کی بحالی کے پر غور کر رہی ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے مزدور اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد کے مسائل کو حل کیا گیا۔
اسد قیصر