مقبوضہ کشمیر، مسلم آباد ی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی ہتھکنڈوں کیخلاف ہڑتال

  مقبوضہ کشمیر، مسلم آباد ی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی ہتھکنڈوں کیخلاف ...

  

سری نگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں مسلم آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی مذموم ہتھکنڈے کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی جسکا مقصد ایک بار پھر بھارت اور دنیا کو ایک واضح پیغام دینا تھا کہ جموں و کشمیر کے عوام ان کے وطن پر نئی دہلی کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کر تے ہیں کشمیر میڈیا کے مطابق ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفر نس نے کی تھی اس موقع پر تمام کاروباری مراکز دفاتر ، تعلیمی ادارے اور بنک بند رہے۔ ہڑتال کا مقصد مقصد یہ بھی تھا کہ لوگوں کو ان کی سرزمین سے زبردستی انخلا کے خلاف احتجاج کیا جائے جو خاص طور پر فوجی کیمپوں کے قریب رہتے ہیں، ہڑتال کے موقع پر مساجد، مزارات اور امام بارگاہوں سے بھارتی مظالم، مسلسل پابندیوں اور بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف آزادی کے نعرے بلند کئے گئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری اس وقت تک اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے جب تک مقبوضہ علاقے میں ایک بھی بھارتی فوجی موجودر ہے گا۔

مقبوضہ کشمیر ہڑتال

مزید :

صفحہ آخر -