سلمی ظفر کا پروڈکشن ہاؤس پر معاوضہ ادا نہ کرنے کا الزام

  سلمی ظفر کا پروڈکشن ہاؤس پر معاوضہ ادا نہ کرنے کا الزام

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹیلی وژن کی سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے جویریہ سعود کے پروڈکشن ہاؤس جے جے ایس پرایک ویڈیوپیغام کے ذریعے معاوضے کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے اپنی ایک وڈیو میں کہا ہے کہ انہیں اور بہت سے دیگر سٹاف کو جویریہ اور سعود کے پروڈکشن ہاؤس جے جے ایس کی جانب سے پیسوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان سے جب ان کا سٹاف اپنا معاوضہ طلب کرتا ہے تو ان کی جانب سے بدتمیزی کی جاتی ہے اور انہیں ان کا حق نہیں دیا جاتا۔

سلمی ظفر کی اس مبینہ وڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین سلمی ظفر کی حمایت میں بول پڑے ہیں تاہم ابھی تک جے جے ایس کی جانب سے اس بارے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مزید :

کلچر -