کلچرل ونگ کے زیر اہتمام اداکار شاہد حمید کی سالگرہ منائی گئی

کلچرل ونگ کے زیر اہتمام اداکار شاہد حمید کی سالگرہ منائی گئی

  

لاہور(فلم رپورٹر)مسلم لیگ (ن)لاہور کے مرکزی دفتر میں کلچرل ونگ کے زیر اہتمام فلمسٹار شاہدحمید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔اس شاندار اور پروقار تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیر اطلاعاتو ثقافت رانا محمد ارشد تھے جبکہ اس کا اہتمام صدر کرچرل ونگ مسز ملک نے کیا تھا۔اس تقریب میں مسلم لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مسز ملک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھا ہے اور اپنے ساتھ چلنے والوں کی غمی اور خوشی میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا ہے شاہد حمید ہمارے ملک کے بہت بڑے فنکار ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ ہماری جماعت سے وابستہ بھی ہیں۔

ہماری دلی دعا ہے کہ ان کو ایسی ہزاروں سالگراہیں دیکھنا نصیب ہوں۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی رانا محمد ارشد نے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

مزید :

کلچر -