بہتر اقدامات کے باوجود 2040 تک 69 کروڑ 80 لاکھ ٹن کچرے کا اضافہ ہوگا،سائنسدان

      بہتر اقدامات کے باوجود 2040 تک 69 کروڑ 80 لاکھ ٹن کچرے کا اضافہ ...

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر پلاسٹک کی آلودگی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھا بھی لیے گئے تو 2040 تک زمین پر 69 کروڑ 80 لاکھ ٹن (710 ملین میٹرک ٹن) پلاسٹک موجود ہوگا۔تاہم عالمی سطح پر مربوط کوششوں اور پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے سے 2040 تک پلاسٹک کی آلودگی کو 80 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اگر بہترین صورتحال بھی رہی تو ماحول میں 2040 تک 69 کروڑ 80 لاکھ ٹن کچرے کا اضافہ ہوگا جس میں سے 45 کروڑ 20 لاکھ ٹن زمین پر جبکہ 24 کروڑ 60 لاکھ ٹن کچرا آبی ذخائر میں ہوگا۔اس سے بھی زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ اگر ٹھوس اور بامعنی پالیسی ایکشن نہ لیے گئے تو سال 2040 تک ایک ارب 27 کروڑ ٹن پلاسٹک زمین کی نذر اور سمندر برد کیا جاچکا ہوگا۔

سائنسدان

مزید :

صفحہ آخر -