ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے بابر اعوان کی ملاقات

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے بابر اعوان کی ملاقات

  

کوئٹہ(آن لائن) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے ملاقات کی ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت بلوچستان کے 6فیصد کوٹے پر عملدرآمد سے متعلق اظہار خیال کیا گیا جمعہ کو ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے پارلیمانی امور کے مشیر بابر اعوان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس کے موقع پر وفاقی محکموں میں بلوچستان کے 6فیصد کوٹے پر پورے عملدرآمد کیلئے خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی اسپیکر نے بلوچستان کے چھ فیصد کوٹے پر جلد از جلد عملدرآمد پرزور دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر عملدرآمد سے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار میسر ہوگا۔

ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -