پنجاب میں ہیلتھ پروفیشنلز تاحال رسک الاؤنس سے محروم

      پنجاب میں ہیلتھ پروفیشنلز تاحال رسک الاؤنس سے محروم

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک ہیلتھ پروفیشنلز کو رسک الاؤنس نہیں دیا گیا ہے۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی کاوشوں کی بدولت کورونا کی صورتحال بہت بہتر ہے، ساڑھے چار ہزار سے زائد نرسز اس وبا سے متاثر ہوئیں جبکہ 50 سے زائد ڈاکٹر نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔جس ادارے کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں پہلے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں، حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان ہسپتالوں کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں۔

ہیلتھ رسک الاؤنس

مزید :

صفحہ آخر -