سینیٹ میں کشمیری رہنما آسیہ اندرابی سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور

  سینیٹ میں کشمیری رہنما آسیہ اندرابی سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور

  

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں کشمیری رہنما آسیہ اندرانی سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید نے آسیہ اندرابی سے اظہار یکجہتی کی قرار داد پیش کی، جو منظور کرلی گئی۔قرارداد میں سینیٹ ارکان نے کشمیر کی آزادی کی تحریک میں کردار ادا کرنے پر آسیہ اندرابی کو خراج تحسین پیش کیا۔سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیدی رہنما کو تہاڑ جیل میں قید تنہائی وارڈ میں منتقل کرنے کی مذمت کی ہے اور آسیہ اندرابی کی رہائی کامطالبہ کیا۔

قرارداد منظور

مزید :

صفحہ آخر -