ٹھیکوں میں میگا کرپشن، ایڈیشنل ڈپٹی گجرات سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج

ٹھیکوں میں میگا کرپشن، ایڈیشنل ڈپٹی گجرات سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج

  

گجرات (بیورورپورٹ) گجرات میں معدنیات کے ٹھیکوں کی مد میں میگا کرپشن کاسکینڈل سامنے آگیا‘ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ٹھیکے لینے والی پرائیویٹ فرم کے ایم ڈی ندیم اختر ملہی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گجرات رانی حفصہ کنول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز گجرات عثمان احمد اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عماد احمد کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے معدنیات کے سیکرٹری اور ڈائریکٹر کو شامل تفتیش کرنیکی اجازت مانگی گئی ہے۔گجرات کی دو کمپنیوں ملہی اسٹون ورکس اور این ڈبلیو انٹر پرائز کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زوہیب مشتاق کو او ایس ڈی بنائے جانے کے تانے بانے بھی اسی مقدمے سے ملتے ہیں۔

معدنیات ٹھیکے

مزید :

صفحہ آخر -