سینیٹ ہاؤس کے نام سے نئے سگریٹ کے پیکٹس سینیٹرز میں تقسیم

        سینیٹ ہاؤس کے نام سے نئے سگریٹ کے پیکٹس سینیٹرز میں تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کے مونوگرام کے ساتھ چھپے نئے سگریٹ پیکٹس سامنے آگئے، پارلیمنٹ ہاؤس میں سگریٹ نوشی ممنوع ہونے کے باوجود 'سینیٹ ہاؤس' کے نام سے سگریٹ تقسیم کیے گئے،سینیٹر دلاور خان نے ارکان سینیٹ کو سگریٹ کے پیکٹس تحفے میں دئیے۔سینٹ کے مونوگرام کے ساتھ سگریٹ کے پیکٹس تقسیم ہونے پر متعدد سینٹرز نے برہمی کا اظہار کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ارکان سینیٹ نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے باعث تشویش قرار دیا
سینیٹ ہاؤس

مزید :

صفحہ آخر -