گلبرگ سے پولیس کو دھمکیاں دینے والا جعلی ایم این اے گرفتار

گلبرگ سے پولیس کو دھمکیاں دینے والا جعلی ایم این اے گرفتار

  

لاہور (کرائم رپورٹر،خبر نگار) گلبرگ پولیس نے جعلی ایم این اے کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کے مطابق ملزم جاوید قادری نے اپنا تعارف ایم این اے کے طور پر کروایا۔ملزم سے ایم این اے کی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ملزم تھانہ گلبرگ میں جعلی مقدمہ درج کروانے آیا تھا اور پولیس کے انکار پر سب انسپکٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

جعلی ایم این اے

مزید :

صفحہ آخر -