عیدالاضحی پر بھی وائلڈ لائف پارکس، میوزیم بند رکھنے کا فیصلہ
لاہور(جنرل رپورٹر)عیدالاضحی پر تمام وائلڈ لائف پارکس بند رکھنے کا فیصلہ، کورونا وائرس کی وجہ سے بڑی عید پر بھی وائلڈ لائف پارکس بند رہیں گے۔ علاوہ ازیں کرونا کے پیش نظر لاہور میوزیم بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان میوزیم عاصم رضوان کہتے ہیں ایس او پیز کوئی فالو نہیں کرتا عید کے بعد ہو سکتا ہے میوزیم کھولے جائیں، عید پر شہریوں کو گھر رہنا چاہیے، ان 5 ماہ میں میوزیم بند رہنے سے 90 لاکھ کا نقصان ہوا۔
پارکس بند