جماعت اسلامی نے نیب کے احتساب اور تشکیل نو کا مطالبہ کر دیا

  جماعت اسلامی نے نیب کے احتساب اور تشکیل نو کا مطالبہ کر دیا

  

کراچی، لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے نیب کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے اب تک لوگوں کے عدالتی ٹرائل سے زیادہ میڈیا ٹرائل کو اہمیت دی ہے،وقت کا تقاضا ہے کہ نیب کی تشکیل نو کی جائے۔نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے لئے استعمال کرنا کرپشن کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایئر پورٹ پراستقبال کرنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کامتنازع کردار احتساب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔ حقیقی احتساب کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔حکمرانوں اور نیب نے احتساب کو مذاق بنا کررکھ دیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں کرپشن بڑھی اور بدیانت لوگوں کو اقتدار میں آنے کا موقع ملا۔عدالت عظمیٰ نے نیب کی اب تک کی کارکردگی کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -