مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،شبیر انصاری

      مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،شبیر انصاری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت کے لوگ نہ تو حکومتی امور چلاسکتے ہیں اور نہ ہی عوام کو کوئی ریلیف دے سکے ہیں، مہنگائی نے گزشتہ حکومتوں کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، کبھی بجلی کے یونٹ میں اضافہ کردیا جاتاہے تو کبھی پٹرول کے نرخوں میں جبکہ دو سالوں میں ادویات کی قیمتوں میں جتنا اضافہ ہوا ہے گزشہ پچاس سالوں میں کبھی نہیں ہوا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ہاؤس کراچی سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ دود ھ بھی غریب انسان کی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، اس وقت ملک میں لٹیروں اور ڈاکووں کی حکومت ہے جو غریبوں کے حق پر ڈاکے ڈال رہے ہیں اور عوام کے ٹیکسوں کے پیسے میں لوٹ مار کر رہے ہیں

مزید :

صفحہ آخر -