ایٹین کا شجرکاری کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ تعاون

ایٹین کا شجرکاری کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ تعاون

  

کراچی (پ ر)جڑواں شہروں کے سب سے معروف اور پرتعیش رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ ایٹین نے درخت لگانے کی مہم کے لئے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر لیے۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد دارالحکومت کے شہری علاقوں میں سبز مقامات کو بلند اور خطے کے ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ اسلام آباد میں واقع ایٹین کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں سی ای او ایٹین طارق حامدی، سی ای او / ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈبلیو ایف -پاکستان حماد نقی خان کی طرف سے سینئر ڈائریکٹر پروگرامنگ رب نوازنے مفاہمتی یاداشت پردستخط کیے۔درخت لگانے کی مہم کا پہلا مرحلہ 30 جولائی 2020 سے شروع ہوگا جو کہ 14 اگست 2020 کو ایک تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ تاہم اس شراکت داری میں 2023 تک توسیع کی جائے گی۔ ایٹین مزید شجرکاری مہم کے لئے فنڈز فراہم کرے گی جس سے ڈبلیو ڈبلیو ایف -پاکستان کے اشتراک سے شہر بھر میں ہزاروں درختوں کی تزین و آرائش کی جاسکے گی۔ یہ تین سالہ شراکت داری اسلام آباد کے ماحولیاتی نظام میں مزید بہتری لائے جانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس شراکت داری میں،آلودگی میں کمی، پانی اور ہوا کے معیارمیں اہم کردار ادا کرنا، اور مائیکر و آب و ہوا میں بہتری لانا شامل ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -