تحفظ بنیاد اسلام قانون ملک بھر میں نافذ کیا جائے، حنید لاکھانی

تحفظ بنیاد اسلام قانون ملک بھر میں نافذ کیا جائے، حنید لاکھانی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے تحفظ اسلام بنیاد ایکٹ 2020پنجاب اسمبلی سے پاس کیے جانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ اور دیگر اراکین اسمبلی کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ایکٹ کے پاس ہونے سے ملک میں مذہبی رواداری کو فروغ اور فرقہ وارانہ مسائل ختم ہونگے، ایکٹ کے مطابق توہین رسالت اور اہل بیت، خلفائے راشدین کے خلاف توہین آمیز کلمات کی اشاعت پر کاروائی ہو سکے گی جو کہ قابل تحسین اقدام ہے، ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ تحفظ بنیا د اسلام ایکٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے اور ریاست مدینہ کی طرز کی ریاست کی جانب قدم ہے، ایکٹ کے تحت ناموس رسالت اور دیگر انبیائے کرام کے شان میں گستاخی کرنے والوں کو سزائیں ملیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور اسلامی ریاست کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوششوں کو جاری رکھیں گے، معاشرے میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ہے، صحابہ کرام اور اہل بیت کے خلاف متنازعہ کاروائی چھاپنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہونے چاہیے، انہوں نے کہا کہ تحفظ اسلام بنیاد ایکٹ کے پاس ہونے سے پوری قوم میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس ایکٹ سے لوگوں کا دین کی جانب رجحان بڑھے گا

مزید :

صفحہ آخر -