پھاٹکوں پر سیفٹی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

پھاٹکوں پر سیفٹی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن نے لیول کراسنگ)پھاٹکوں (پر سیفٹی کے موضوع پر ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میں سیمینار کا انعقاد کیا جس کا مقصد لیول کراسنگ)پھاٹکوں (پر بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لیئے احتیاطی تدابیر اور قوائد و قوانین پر آگاہی اور بحث مباحثہ کرنا تھا۔پراجیکٹ ڈائرکٹر کے سی آر امیر محمد داود پوتہ اور ڈویژنل انجینئر کامران احمد غوری نے لیول کراسنگ کے موضوع پر حاضرین کو تفصیلی آگاہی دی اور تین ڈپٹی ڈی ایس پر مشتمل پینل نے حاضرین کے سوالات کے جواب دیئے۔سیمینار میں لیول کراسنگ کی مختلف اقسام جن میں اسپیشل کلاس، انجنیئرنگ اور ٹریفک لیول کراسنگ شامل ہیں کے سیفٹی پہلوں کا بخوبی ذکر کرنے کے علاوہ وارننگ بورڈ اور اسٹاف کی ٹریننگ اور فٹنس کی اہمیت بیان کی گئی۔ پی ڈی کے سی آر امیر محمد داود پوتہ نے مین لائن اور برانچ لائن پر موجودہ اور نئی لیول کراسنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی ڈویژن میں 121 مینڈ لیول کراسنگ ہیں اور محکمہ ریلویز موجودہ مالی اور انتظامی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ان مینڈ لیول کراسنگ کو مینڈ کرنے کے لیئے کوشاں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -