نیوکراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن غیر قانونی تعمیرات مسمار

نیوکراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن غیر قانونی تعمیرات مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے نیوکراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں تفصیلات کے مطابق نیوکراچی سیکٹر5جی میں فرنٹ بلاک36سے47تک تمام تعمیرات مسمار کر دی گئیں، علاقہ مکینوں نے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کو شکایات کی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نیوکراچی مسرور خان، ڈائریکٹر نارتھ کراچی یونس خان،انسپکٹر عمر ودیگر عملے پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے پولیس اور بھاری مشینری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے علاقے سے غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا اس سلسلے میں سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری ایکشن لیا جائیگا۔ڈپٹی ٖڈائریکٹر مسرور خان، ڈپٹی ڈائریکٹر یونس خان نے کہا کہ نارتھ اور نیوکراچی کو تجاوزات سے پاک کر دیا جائیگا

مزید :

صفحہ آخر -