شہیداے ایس آئی غلام محمد کی نماز جنازہ اداکردی گئی

شہیداے ایس آئی غلام محمد کی نماز جنازہ اداکردی گئی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھانہ صدرکی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے اے ایس آئی غلام محمد کی نمازجنازہ پولیس ہیڈ کوارٹرگارڈن ساؤتھ میں ادا کردی گئی اس موقع پرپولیس کے خصوصی دستے نے شہید سلام پیش کیااورپھولوں کی چادرچڑھائی۔شہیداسسٹنٹ سب انسپکٹر کی عمر 51 سال اوراسکی تعیناتی تھانہ آرٹلری میدان کے شعبہ تفتیش میں تھی جو اپنی ڈیوٹی پر روانہ ہوتے وقت جٹ لائنز تھانہ صدر کی حدود میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوا۔ نمازجنازہ میں آئی جی سندھ مشتاق احمدمہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے علاوہ ڈی آئی جی ساؤتھ،ایس پیزانویسٹی گیشن ساؤتھ اور سٹی ودیگر سینئر پولیس افسران سمیت شہید اے ایس آئی کے ورثاء اور اہلیان علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔آئی جی سندھ نے شہید پولیس آفیسر کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے محکمہ پولیس کے لیئے شہید کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے اس موقع پر شہید کے ورثاء کے لیئے محکمہ پولیس سندھ کی جانب سے مروجہ مراعات دینے کا اعلان کیا اور متعلقہ پولیس افسران کوہدایات دیں کہ اس حوالے سے تمام تر ضروری قانونی دستاویزی امور کوجلدسے جلدمکمل کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -