جماعت اسلامی سندھ کی نومنتخب مجلس شوری کا اعلان

جماعت اسلامی سندھ کی نومنتخب مجلس شوری کا اعلان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کی آئندہ تین سال کے لیے نومنتخب مجلس شوری کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نومنتخب ارکان میں ایک موجودہ اور دوسابق رکن سندھ اسمبلی، دو سابق ٹاؤن ناظم، علماء کرام، ڈاکٹر، انجنیئر، وکیل، پروفیسر، دانشور،تاجراور اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے تین ناظمین اعلی بھی شامل ہیں۔ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ناظم انتخاب برائے مجلس شوری محمد مسلم کے مطابق 2020 تاء 2022 تک نومنتخب ارکان شوری میں۔کراچی وسطی سے منعم ظفرخان،حافظ نعیم الرحمان، وجیحہ الحسن شرقی سے سید شاہد ہاشمی، ڈاکٹر فواد احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی غربی سے محمد اسحاق خان، حمیداللہ خان، عبدالرزاق، جنوبی سے سید عبدالرشید، سفیان دلاور، علی حسین، گلبرگ سے فاروق نعمت اللہ، حسین احمد مدنی، نصرت اللہ، شمالی سے محمد یوسف، عرفان احمد، کورنگی سے عبدالجمیل خان، فرحان بیگ،ملیر سے محمد اسلام، سید مفخر، ایئرپورٹ سے توفیق الدین، عمرفاروق، محمد فاروق خان، حیدرآباد سے عبدالوحید قریشی، حافظ طاہر مجید دادو سے حافظ سعید احمد دہامراہ،لاڑکانہ سے قاری ابوزبیر جکھرو،مٹیاری سے فقیر محمد لاکھو، حافظ لطف اللہ بھٹو،جیکب آباد سے امداد اللہ بجارانی کشمور سے حافظ سلیم اللہ خلجی، حاجی بلیدی، شکارپور سے عبدالرحمان منگریو، میرپورخاص سے محمد افضال آرائیں، بدین سے سید داؤد شاہ گیلانی، نواب شاہ سے سروراحمد قریشی، نوشہرو فیروز سے محمد شبیر خانزادہ جبکہ حلقہ سکھر و گھوٹکی سے مولانا حزب اللہ جکھرو اور زبیر حفیظ شیخ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ قیم صوبہ اور صوبائی نائب امراء بر بنائے عہدہ شوری کے ممبر ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -