وفاقی حکومت سندھ کے مسائل پر توجہ دے،فیصل بلوچ

وفاقی حکومت سندھ کے مسائل پر توجہ دے،فیصل بلوچ

  

کراچی (پ ر)وبہ سندھ جہاں سے سب سے زیادہ ریونیو جمع کیا جاتا ہے اسے سندھ کے وڈیروں اور شہری لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا کہاں کا انصاف ہے پاکستان مسلم لیگ(ق)کراچی ڈویژن کے نائب صدر فیصل علی بلوچ نے کراچی سمیت پورے سندھ کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پانی بجلی گیس خوراک صحت تعلیم سب سے محروم ہوچکا سندھ آج بھی پورے سندھ میں سیوریج کا نظام بہتر نہیں وفاقی ادارے بھی سندھ میں کام نہیں کررہے حکومتی جماعت کے الیکٹرک کے مسئلے پر خود مظاہرے کرتی نظر آئی سب سے زیادہ عوام کے قریب جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کو سندھ میں نظر انداز کیا گیا مسلم لیگ نے ہمیشہ عوامی مفاد میں حکومت کو آگہی دی اور عوامی فیصلے کروائے اگر سندھ کی صورتحال کو بہتر کرنا ہے سندھ میں مشاورت کا عمل کیا جائے قائدین وفاق پر سندھ کی عوام کی بہتری کے لیئے زور دیں اور وزیراعظم پاکستان کو مشورہ دیں کہ وہ وفاقی اداروں کو سندھ میں فعال کرنے کے لیئے گورنر کی سربراہی میں ایک ایڈوائزری کونسل بنائیں اور ان سے وفاق کے معاملات کو سندھ میں مستحکم کروائیں ورنہ فیڈریشن کے استحکام کو خطرہ ہے

مزید :

صفحہ آخر -