فوڈاتھارٹی کا بجٹ منظور، ملاوٹی عناصر کیخلاف کارروائیوں میں تیزی: 22ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف

فوڈاتھارٹی کا بجٹ منظور، ملاوٹی عناصر کیخلاف کارروائیوں میں تیزی: 22ہزار ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے 33ویں بورڈ اجلاس میں اہم منصوبوں سمیت سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کو دورانِ ڈیوٹی زخمی یا شہید ہونے کی صورت میں خصوصی امداد کی منظوری دی گئی ہے۔چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کا کہناتھا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق شہید ہونے ملازمین کی بیوہ یا بچے کو ملازمت بھی دی جائے گی۔خریداری کیلئے کمپنیوں کی پری کوالیفیکیشن پروسیس کو مزید سخت کرنے کیلئے فرمز کے پری کوالیفیکیشن پروسیس کو مانیٹر کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عمل کومزید سخت اور شفاف بنایا جائے گا۔ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی اور نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے حکومت کو درخواست کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی سالانہ بجٹ 2020-21، لائسنس فیسوں میں ترمیم جبکہ سخت مشقت اورلمبی ڈیوٹی دینے والے بائیک اسکواڈ کیلئے خصوصی الاؤنس بھی منظور کیا گیا ہے۔ٹیموں کی حفاظت کیلئے 50سپیشل سیکورٹی گارڈز رکھنے جبکہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن کی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 31فوڈپوائنٹس کو قوانین کی خلاف ورزیوں پر سیل کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاء تلف کردی گئیں۔روزمرہ کارروائیوں کے دوران غلام محمد آبادفیصل آباد میں دلدار ٹی سٹال اینڈ ملک شاپ کو حشرات کی موجودگی اور ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی پر سیل کردیا۔ڈیری سیفٹی ٹیم نے دودھ کی ایل آر کم ہونے اور گندے اور بدبودار فریزرمیں سٹوریج کی بناء پر100لٹردودھ تلف کر تے ہوئے مزاحمت کے بعد 2فریزرز،1چلر اور 10 ٹرے دہی ضبط کر لیا۔ تاندلیانوالہ اور سمندری ٹاؤن کی ٹیموں نے مختلف فوڈ پوائنٹس سے ضبط شدہ 1464لٹر ناقص تیل تلف کر دیا۔راولپنڈی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے اسلام آباد ٹول پلازہ پر ناکہ لگا کر 11 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے بعد8 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -