قائد اعظم ٹاؤن، پیکو اورکچا جیل روڈ پر13غیر قانونی عمارتیں مسمار

    قائد اعظم ٹاؤن، پیکو اورکچا جیل روڈ پر13غیر قانونی عمارتیں مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئر مین ایس ایم عمران کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے کچا جیل روڈ، پیکو روڈ اور قائد اعظم ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے 13عمارتیں مسمار کر دیں۔ قائداعظم ٹاؤن میں پلاٹ نمبر463-بلاک6 سی ٹو پر بنائی گئی چھ غیر قانونی دکانیں مسمار کر دیں۔ پلاٹ نمبر439-بلاک2 سی ٹو پر تعمیر کیا جانے والا غیر قانونی کمرشل پلازہ مسمار کر دیا۔پلاٹ نمبر 437 - بلاک 2سی ٹو پر قائم غیر قانونی کمرشل عمارت مسمار کر دی۔
پلاٹ نمبر258-بلاک5 ڈی ٹو پر قائم کمرشل پلاز ہ مسمار کردیا۔پیکو روڈ پر کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن کے قریب غیر قانونی کمرشل عمارت کے پلراور ایک غیر قانونی دکان مسمار کردی۔کچا جیل روڈ پر ایک غیر قانونی بیسمنٹ اور غیر قانونی کمرشل ہال مسمار کر دیا۔