آٹے،روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  آٹے،روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں آٹے اور روٹی کی قیمت میں مسلسل اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ پنجاب میں آٹے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آٹے کی 86 کلو کی بوری 100 روپے مہنگی کردی گئی ہے۔ 86 کلو فائن آٹے کی بوری 5700 کی بجائے 5800 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ چکی ایسوسی ایشن نے بھی گندم کی قیمت کو جواز بنا کر پہلے قیمت 3 روپے بڑھائی تھی لیکن اب مزید 2 روپے بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔(ن) لیگ کی رکن اسمبلی سمیرا کومل نے عیدپر تاجروں کو فل ٹائم دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کراد دی اور کہا کہ حکومت تاجروں کی جائز مسائل کو فوری حل کرے۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر کاروبار کرنا تاجروں کا حق ہے ایس او پیز کے ساتھ کاروبار ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -